Full Highlights | Islamabad United vs Multan Sultans | Match 3 | HBL PSL 6

Full Highlights | Islamabad United vs Multan Sultans | Match 3 | HBL PSL 6

پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
لوئیس گریگوری کی میچ وننگ اننگز

پاکستان سپر لیگ 2021ء کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی جانب سے فل سالٹ اور ایلکس ہیلز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز بنائے تاہم محمد عمر نے فل سالٹ کی وکٹ حاصل کرکے سلطانز کو پہلی کامیابی دلا دی۔

کارلوس بریتھویٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو رلی روسو کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
شاہد آفریدی بیٹنگ میں ناکام رہے لیکن اپنے پہلے ہی اوور میں ہیلز کی وکٹیں اڑا دیں، آصف علی 9 رنز بنا کر آفریدی کا دوسرا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں 1 رن بنانے والے افتخار احمد کو بھی رن آئوٹ کیا، حسین طلعت چھکا لگانے کی کوشش میں خوشدل شاہ کا شکار بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 11 اوورز میں 6 وکٹیں 74 رنز پر گنوا دی تھیں تاہم لوئیس گریگوری نے فہیم اشرف کے ساتھ ملکر سکور 111 رنز تک پہنچایا،براتھویٹ نے فہیم اشرف کو آؤٹ کیا جنہوں نے 22 رنز بنائے۔

لوئیس گریگوری نے 19 ویں اوور میں سہیل تنویر کے اوور میں ایک چھکا اور3 چوکے مار کر سکور برابر کردیا ،گریگوری 1 رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر پائے لیکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلائی، ظفر گوہر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر 3 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔

ملتان سلطانز کے بریتھویٹ اور شاہد آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔ اس سے قبل نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو کرس لین صرف ایک رن بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ کپتان محمد رضوان اورجیمز ونس نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی لیکن جیمز ونس 16 رنز بنا کرفہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
محمد رضوان نے اپنی فارم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی، رائلی روسوو نے

25 رنز بنا کر 87 کے مجموعے تک ساتھ ضرور دیا، صہیب مقصود ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کی پہلی وکٹ بن گئے،خوشدل شاہ بھی صرف 7 رنز سکور کرسکے، محمد رضوان 71 رنز کی شان دار اننگز کھیل کر اپنا پہلا میچ کھیلنے والے محمد وسیم کی شاندار گیند پر بولڈ ہوگئے۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باؤلر محمد وسیم شاہد آفریدی کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کا موقع حاصل کیا تاہم کارلوس براتھویٹ نے چوکا لگا انکی امیدیں ختم کردیں۔ ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ محمد وسیم نے اپنے پہلے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں،گریگوری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹاس جیتنے کے بعد شاداب خان نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم ملتان سلطانز کو 140 رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان (کپتان)، کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، محمد عمراور صہیب اللہ پر مشتمل ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، الیکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہراور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں ۔