Full Highlights | Karachi Kings vs Islamabad United | Match 6 | HBL PSL 6

Full Highlights | Karachi Kings vs Islamabad United | Match 6 | HBL PSL 6
پی ایس ایل 6، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
اسلام آباد کے لیے ہیلز،حسین طلعت اور افتخار کی عمدہ بلے بازی
Sharjeel Khan Thrashing Shadab | Full Over | Karachi vs Islamabad | Match 6

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے چھٹے سیزن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ایونٹ کے اب تک کے سب سے بڑے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور فل سالٹ پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان شاداب خان 13 کے مجموعے میں اپنا حصہ ملائے بغیر محمد عامر کو وکٹ دیکر واپس چلے گئے۔ایلکس ہیلز نے 5 اوورز میں ٹیم کا سکور 68 رنز تک پہنچایا لیکن 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے بھی ایلکس ہیلز کا بھر پور ساتھ دیا لیکن ہیلز کے بعد وہ بھی فوری آؤٹ ہوئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 25 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا اور ابتدا میں دونوں بلے بازوں نے محتاط کھیل پیش کیا لیکن پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سکور کوآگے بڑھایا اورنصف سنچریاں بنائیں۔ کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس میں 100 رنز سے زائد کی یہ تیسری شراکت ہے، شرجیل خان نے 32 گیندوں میں نصف سنچری بنائی۔ بابراعظم نے دوسرے اینڈ سے 13 ویں اوور میں 39 گیندوں پر چھکے کے ساتھ نصف سنچری مکمل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر نے شرجیل کو 126 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا تھا اور اس وقت وہ 70 رنز پر کھیل رہے تھے لیکن امپائر نے نو بال دیدی ۔یونائیٹڈ کے باؤلرز نے بابراعظم کو نو بال پر دو مواقع فراہم کردیے جس کے نتیجے میں پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت 159 رنز بنے جو اس سے قبل ملتان سلطانز کے پاس تھا۔ شرجیل خان نے لیگ میں اپنی دوسری سنچری مکمل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی وکٹ کے حصول کے لیے انتظار کرنا پڑا، 176 کے مجموعے پر الیکس ہیلز نے بابراعظم کا ایک اورکیچ گرایا لیکن رن آؤٹ کردیا۔ حسن علی نے شرجیل خان کو ایل بی ڈبلیو کیا، شرجیل 59 گیندوں پر 105 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز نے 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 196رنز بنا لیے۔ دونوں ٹیموں نے اس میچ کے لیے کوئی تبدیلیاں نہیں کیں۔
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ اچھی ہے جبکہ ہماری باؤلنگ لائن مضبوط ہے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ رنز سکور کرکے اچھی باؤلنگ کرنی ہوگی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہمیں باؤلنگ میں زیادہ محنت کرنی پڑے گی اور کراچی کو کم سے کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریںگے۔ میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، فِل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لیوس گریگری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم شامل ہیں جب کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم (کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، کولن انگرام، جو کلارک،محمد نبی، ڈینیئل کرسچن، عامر یامین، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال شامل ہیں ۔