The Legend of Tomiris (2019) in Urdu (Full Movie)

← Turkish Movies in Urdu

یہ ایک حقیقت پر مبنی فلم ہے. اس فلم میں تاریخی کردار ملکہ ٹومیرس کی کہانی دکھائی گئی ہے. ملکہ ٹومیرس نے اپنی خواتین جنگجوؤں کے ساتھ مل کر ایمیزون کے جنگجوؤں کو تگنی کا ناچ نچایا. ملکہ ٹومیرس بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے مسیاجیتی سلطنت پر 50 سال تک حکومت کی اور فارس کے قدیم مشہور حکمرانوں میں سے ایک کو ہلاک بھی کیا.


ملکہ ٹومیرس کی کہانی 2500 سال پرانی ہے لیکن ان کی میراث آج بھی زندہ ہے اور ان کی تحریک جاری ہے. ملکہ ٹومیرس ایک بہترین ماں اور بہادر جنگجو تھیں. خواتین جنگجوؤں کی فوج بنانے کی ساری حکمت عملی بھی ملکہ کی تھی. ملکہ ٹومیرس کی خوبصورتی نے یورپ میں بہت سے فنکاروں کو متاثر کیا. یونانی مورخ ہیروڈوٹس کی تاریخ میں ان کی زندگی کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے. ملکہ ٹومیرس کی میراث اب بھی پورے وسطی ایشیا میں ہزاروں خواتین کو متاثر کرتی ہے۔


اس فلم کا پلاٹ ملکہ ٹومیرس ا ور سائرس کی فوجوں کے مابین بڑے پیمانے پر لڑائی کی کہانی پر مرکوز ہے۔ ستائیوف ، جو ایکشن سے بھر پور "دی لیکیڈیٹر" فلم کے لئے مشہور ہیں ، نے اس فلم کا اسکرپٹ لکھتے ہوئے مشہور یونانی مورخ ہیروڈوٹس کی لکھی گئی تاریخ کا استعمال کیا ہے۔